میرپور خاص پاکستان کے سندھڑی آم

Sindhri mangoes of Mirpur Khas, Pakistan

اس موسم گرما میں، پاکستان کے لذیذ سندھڑی آموں سے لطف اندوز ہوں۔

سندھڑی آم منطقہ حارہ کے ان سب پھلوں سے میٹھے ہیں جو آپ کو مل سکتے ہیں۔ غذائیت سے بھرپور، میرپورخاص میں اگائے جانے والے یہ پھل عملی طور پر سب کے پسندیدہ ہیں! سندھڑی آم نہ صرف مزیدار ہیں بلکہ صحت بخش بھی ہیں۔ وہ وٹامنز، معدنیات اور اینٹی آکسیڈینٹ سے بھرپور ہوتے ہیں۔ ان پر خرچ کیا جانے والا ایک ایک روپیہ ضایع تصور نہیں کیا جا سکتا۔ اگر آپ نے ابھی تک سندھڑی آم نہیں کھائے تو آپ کو اندازہ نہیں ہے کہ آپ کیا کھو رہے ہیں۔

اگر ہندوستان کا الفانسو ’آموں کا بادشاہ‘ ہے تو پاکستان کی سندھڑی بلاشبہ ’آموں کی ملکہ‘ ہے۔

آم منطقه حارا سے تعلق رکھنے والا ایک پھل ہے جو 4500 سالوں سے اگایا جا رہا ہے اور دنیا کے سب سے زیادہ کھائے جانے والے پھلوں میں سے ایک ہے۔

Advertisement

انگریزی لفظ "مینگو" اصل میں تامل زبان کے لفظ "مین-کے" سے ماخوذ ہے۔ پرتگالیوں نے، جو سمندروں کے شھنشاہ مانے جاتے تھے ، اس پھل کو پوری دنیا میں پھیلا دیا۔

آم (مینگیفیرا انڈیکا) ایک قسم کا پھل ہے جو جنوب مشرقی ایشیا سے تعلق رکھتا ہے، جن میں ہندوستان، تھائی لینڈ، برما، ملائیشیا، انڈونیشیا، بورنیو، سری لنکا، چین اور فلپائن شامل ہیں۔ آم کے درخت ویتنام، پاکستان اور تائیوان میں بھی کامیابی سے پروان چڑھتے ہیں۔ شمالی اور مغربی آسٹریلیا میں بھی آم کی کچھ اقسام اگائی جاتی ہیں۔ یہ میکسیکو، برازیل، اور جنوبی امریکی ممالک کے ساتھ ساتھ بحرالکاہل کے کچھ جزیروں میں بھی اگائے جاتے ہیں۔

یہ درخت منطقہ حارہ میں سارا سال پھل دیتا ہے، لیکن بھرپور پیداوار کا وقت اپریل سے جون تک رہتا ہے۔ پاکستان میں آم کا موسم سندھ میں مئی کے وسط میں شروع ہوتا ہے اور ستمبر تک رہتا ہے۔ مگر سندھڑی آم صرف یکم جون سے تیس جون تک ہی دستیاب ہوتے ہیں۔ وہ سال بھر دستیاب نہیں ہوتے۔ ہوسکتا ہے کہ آپ انہیں مئی کے شروع میں حاصل کرسکیں، لیکن مئی میں ان کا ذائقہ اتنا شاندار نہیں ہوتا۔ سندھ کے بہترین سندھڑی آم میرپور خاص کے علاقے کے سندھڑی تعلقہ میں ہوتے ہیں۔ جیسے جیسے آپ شمال کی طرف بڑھتے ہیں، سندھڑی کے آموں کا ذائقہ کم ہوتا چلا جاتا ہے۔

Advertisement

اچھے سندھری آموں کا معیار

پانچ خصوصیات ایک عمدہ سندھڑی آم کو ممتاز کرتی ہیں:

  1. پتلا چھلکا،
  2. کم ریشہ کے ساتھ موٹا گودا
  3. چھوٹی بيج کی گھٹلیاں،
  4. پیلے رنگ کی طرف مائل چھلکا ،
  5. سائز جو آپ کی ھتھیلی کے برابر ہو۔

سندھڑی کے بھترین آم صرف میرپورخاص کے ہی ہو سکتے ہیں ۔

پاکستان یا دنیا بھر میں کسی اور جگہ کاشت کیے جانے والے سندھڑی آم سندھ کے میرپور خاص کے علاقے میں اگائے جانے والے آموں کے ذائقے جیسے نہیں ہوتے۔ یہ سب سے بہترین ذائقہ والے ہارومانیس سے مشابہت رکھتا ہے، جو صرف ملائیشیا کی پرلیس ریاست میں ہی ذائقہ دار مل سکتا ہے۔ ہارومانیس انڈونیشیا میں بھی اگتا ہے، اور اس کی ابتدا غالباً مشرقی جاوا کے پروبولنگو میں ہوئی تھی۔ ھارومانیس نام ملئے زبان کے فقرے "Harum dan Manis" سے اخذ کیا ہے، جس کا ترجمہ ہے "خوشبودار اور میٹھا"۔ ملائشیا کی ریاست پرلیس کے علاؤہ دوسرے مقامات پر ھارومانیس آم کا ذائقہ اتنا اچھا نہیں ہوتا۔ اسی طرح میرپور خاص کے علاؤہ سندھڑی آموں کا ذائقہ کسی دوسری جگہ پر اتنا اچھا نہیں ہوتا۔

مثال کے طور پر، اگر آپ دنیا کے ایک بہترین آم، "کاراباؤ"، کی تلاش میں ہیں، تو آپ انہیں صرف فلپائنی جزیرے گوماراس پر ہی پا سکتے ہیں۔ "اتاؤلفو" آموں کو بہترین ذائقہ دار پھل دینے کے لیے میکسیکو کی مٹی اور موسم کی ضرورت ہوتی ہے۔ اگر آم کی ایک قسم، جو کسی ایک جگہ پر بہت ہی اچھا ذائقہ دیتی ہو، اس کو کسی دوسرے مقام پر کاشت کیا جائے تو اس کا ذائقہ عموماً اتنا اچھا نہیں ہوتا، جو اس کی اصل جگہ پر ہوتا ہے۔ اگر آپ "نام دوک مائے" یا "اوک ہانگ دیموئین" کھانا چاہتے ہیں تو تھائی لینڈ جانا هوگا۔ اسی طرح، اگر آپ ڈائمنڈ مینگوز (سین تا لون) کا ذائقہ چکھنا چاہتے ہیں، جو برما کا بہترین آم ہے، تو آپ کو وہاں کا سفر کرنا ہو گا۔

سندھڑی آم ذائقہ دار اور میٹھا تب ہی ہوتا ہے جب موسم گرم ہو۔ 45 ڈگری سینٹی گریڈ سے زیادہ درجہ حرارت کے ساتھ، درخت سب سے زیادہ ذائقہ دار پھل دیتا ہے۔ پاکستان میں اگائے جانے والے آموں کی دیگر اقسام، جیسے انور رتول اور چونسہ کے مقابلے میں، سندھڑی آموں کی مانگ اور دام، دونوں ہی زیادہ ہوتے ہیں ۔

Advertisement

سندھڑی آم آرڈر کرنے کا طریقہ

یکم مئی سے، صارفین sherwah.com پر سندھڑی آموں کے آرڈر بک کروا سکتے ہیں۔ تاہم، آرڈرز، پہلے آئیے، پہلے پائیے کی بنیاد پر، 25 مئی سے بھیجنا شروع کئے جاتے ہیں۔ اور شیرواہ فارم سے آموں کی سپلائی اکثر 10 جون تک مکمل ہو جاتی ہے۔ اگر آپ بہترین پاکستانی آموں کی تلاش میں ہیں تو ہماری ویب سائٹ کے سندھڑی آموں کے صفحے سے اپنا آرڈر یکم مئی سے آٹھ جون تک بک کروائیں۔ ان تاریخوں کو آپ اپنے ذہن میں یاد رکھیں۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

en_USEnglish
%d bloggers like this: